بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے اور ایل پی جی سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچی جا رہی ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔شہریوں نے حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔