عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,530 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,287 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 60 روپے بڑھ کر 8 ہزار 34 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 887 روپے پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کمی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6,800 روپے سستا ہو گیا تھا، تاہم آج کے اضافے نے ایک بار پھر مارکیٹ کو اوپر کی سمت لے لیا ہے۔