لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیا گیا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کی، جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔