داخلہ مہم شروع،پائلٹ سکول میں پہلے روز 3 بچے داخل

لاہور( کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو رواں سال سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کے داخلوں کا ہدف مل گیا۔داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر تک مکمل کرنا ہوگا۔سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے داخلہ مہم کا آغاز کردیا۔پہلے روز گورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری سکول وحدت کالونی میں 3 بچوں کا داخلہ کیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ داخلوں کا ہدف مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل پورا کرلیں گے۔