لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے قبحہ خانوں کیخلاف کارروائیوں میں7 خواتین سمیت 17 ملزم گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے ہوٹلز کی آڑ میں قائم قبحہ خانوں میں کارروائیوں کے دوران ملزموں نعمان، کرامت، ،مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم اور سبطین وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔