غزہ (آئی این پی )غز ہ میں جنگ بندی کے بعد دو ایسے جڑواں بھائی بھی آپس میں ملے ہیں جو جنگ کے دوران ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے ۔اس ملاپ سے ان فلسطینیوں کے حالات کی عکاسی بھی ہوتی ہے جو 15ماہ تک غزہ میں ناچتی موت، جدائیوں اور تباہی سے دوچار رہے۔ایک ہفتہ قبل کیمپوں سے گھر جانے والے جڑواں بھائیوں کے ملنے کی ایک ویڈیو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر دیکھی گئی، تاہم طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کرنے والے ابراہیم اور محمود الطوت کی ملاقات کی خوشی ادھوری سی ہو گئی تھی۔