آسٹریلیا :شارک نے نوجوان لڑکی کو مار ڈالا

سڈنی ( آئی این پی ) آسٹریلیا میں 17سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی میں ایک شارک نے مشرقی آسٹریلوی جزیرے پر تیراکی کرنے والی 17 سالہ لڑکی کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ ملک میں صرف 5ہفتوں کے دوران شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والا تیسرا حملہ ہے۔ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ شارک کے حملے کے باعث لڑکی کے جسم کے اوپری حصے میں شدید زخم آئے تھے۔ کوئینز لینڈ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ لڑکی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تقریباً 15 منٹ بعد دم توڑ گئی۔