شادی میں فائرنگ سے نوجوان مار ڈالا

قتل کیس کاراضی نامہ ہونے پربھی رنجش رکھ کردوسرے فریق پر فائرنگ ، مقدمہ درج ،1ملزم گرفتار
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق علی رضا اور فتح محمد کے درمیان قتل کیس کی رنجش چل رہی تھی جس میں دونوں فریقین کا راضی نامہ ہوگیا تھالیکن علی رضاو غیرہ نے رنجش برقرار رکھی۔ گزشتہ روز فتح محمد کا بیٹا کاشف59/G-Dمیں شادی کی تقریب میں موجود تھا کہ علی رضا ، اعجاز اور فیاض مسلح ہوکر آ گئے اور فائرنگ کرکے کاشف کو قتل کردیا۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ نے رپورٹ پرتینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ قتل درج کرکے ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔