قرشی والا سٹاپ پرویگن الٹنے سے7مسافرزخمی

مریدکے (خصوصی رپورٹ )مریدکے نارووال روڈ پر قرشی والا سٹاپ کے قریب ویگن الٹنے سے 7مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹائر کی ہب ٹوٹنے پر نارووال سے مریدکے آنیوالی مسافروں سے بھری ویگن قلابازیاں کھاتی کھیتوں میں جا گری۔ ریسکیو ٹیم اطلاع پر فوراً موقع پر پہنچ گئی۔5معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ دو شدیدزخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں مجیدہ بی بی، خوشی ، آمنہ ، ساجدہ ، صوبیہ ،عمر رحمن اور کامران شامل ہیں۔ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔