ڈاکودوافراد سے نئی موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ڈاکو ریسکیو 1122 ملازم اور کیبل آپریٹر سے اپلائیڈ فارموٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 115 سات کی آر میں ڈاکو ئوں نے ریسکیو 1122 کے ملازم منصب سے نئی موٹر سائیکل تھپڑ مار کر چھین لی ۔نواحی گا ئوں 32 بارہ ایل کے قریب ابرار اسحاق کیبل آپریٹر سے ایک لاکھ 52 ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔