تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں:بیرسٹر گوہر

ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں‘ ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں
بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں

ایبٹ آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ  ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے  ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوںنے کہا  بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔انہوں نے کہا  تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔  ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے،  کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہداء￿  کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور شہداء￿  کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔