88 کروڑ روپے فراڈ کیس: شوہر کے بعد مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ بھی دبئی سے بھارت منتقل

88 کروڑ روپے فراڈ کیس: شوہر کے بعد مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ بھی دبئی سے بھارت منتقل

88 کروڑ روپے کے مبینہ سرمایہ کاری فراڈ کیس میں مطلوب ملزمہ وشاکھا راٹھور کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت منتقل کرنے کے بعد مہاراشٹر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکھا راٹھور کو 3 اگست کو پونے پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل اس کے شوہر اور مقدمے کے مبینہ مرکزی ملزم اویناش راٹھور کو بھی یو اے ای سے بھارت لا کر گرفتار کیا جا چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کی مشترکہ کوششوں سے ملزمہ کی حوالگی ممکن ہوئی، جبکہ بھارتی حکام کی درخواست پر انٹرپول نے دونوں ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس بھی جاری کیا تھا۔تحقیقات کے مطابق اویناش اور وشاکھا راٹھور نے سرمایہ کاروں کو ماہانہ منافع کا لالچ دے کر مختلف سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ اکٹھا کیا اور مبینہ طور پر 88 کروڑ روپے مختلف بینک اور ڈی میٹ اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔