بغیر این او سی لیگ میں شرکت، پی سی بی کا سابق کرکٹرز کیخلاف سخت نوٹس!

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے زیمبیا میں جاری ایشین لیجنڈز لیگ 2026 میں بعض سابق پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کا سخت نوٹس لے لیا۔آئی سی سی کے مطابق ایشین لیجنڈز لیگ 2026 غیر منظور شدہ کرکٹ ایونٹ ہے زیمبیا کرکٹ یونین نے بھی ایشین لیجنڈز لیگ 2026 کو باضابطہ منظوری نہیں دی  آئی سی سی قوانین کے تحت غیر ملکی کرکٹرز کے لیے بیرون ملک ایونٹس میں شرکت سے قبل اپنے ہوم بورڈ سے این او سی لینا لازمی ہے۔آئی سی سی نے رکن کرکٹ بورڈز کو غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔پی سی بی کی منظوری کے بغیر غیر منظور شدہ ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو دو سال تک پی سی بی کی جانب سے کسی بھی اوورسیز لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد دو سال تک پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سے وابستہ کسی بھی ذمہ داری کے اہل نہیں ہوں گے پابندی کا اطلاق کرکٹ، کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر تمام پی سی بی اسائنمنٹس پر ہوگا۔