کپاس کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے سفارشات

لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ان سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکار سفید مکھی کے تدارک کیلئے فصل کی خاص طور پر ہفتے میں دوبار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اور کپاس کی فصل کے کھیت اور اس کے اردگرد جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں۔ اس کے علاوہ متبادل میزبان فصلات پر سفید مکھی کا بر وقت تدارک کریں۔