ون ویلرحفاظتی باڑسے جا ٹکرایا‘سراور بازو علیحدہ ہوگئے

اچھرہ انڈر پاس کے قریب ابرار موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا‘نہر کنارے لگی باڑ سے ٹکراگئی
ابرار مصری شاہ کا رہائشی تھا‘اس کے ساتھ ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ انڈر پاس کے قریب ون ویلنگ ایک اور قیمتی جان نگل گئی۔ پولیس کے مطابق ایف سی کالج کی جانب ون ویلنگ کرتے ہوئے جانے والا موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور نہر کے کنارے نصب حفاظتی باڑ سے جا ٹکرایا۔حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ موٹر سائیکل سوار کا سر اور ایک بازو جسم سے الگ ہو گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ابرار ولد ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے، جو مصری شاہ کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت مقتول کے ساتھ چند دیگر موٹر سائیکل سوار بھی موجود تھے، تاہم حادثے کے فوراً بعد وہ موٹر سائیکل اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ اچھرا پولیس، ریسکیو 1122 اور متعلقہ پولیس افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے