سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

سی ٹی ڈی، پولیس اور این سی سی آئی اے کی سائبر پٹرولنگ، مشکوک اکاؤنٹس کی نگرانی تیز کردی گئی
 اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، پی ٹی اے نے بلاکنگ شروع کردی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور امنِ عامہ کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف متعلقہ اداروں نے کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اور این سی سی آئی اے نے سائبر پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متحرک پائے گئے ہیں، جو اشتعال انگیزی، نفرت انگیز مواد اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والی پوسٹس پھیلا رہے ہیں۔پولیس اور سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔