ڈیٹا پر مبنی گورننس سے تعلیمی انتظام مزید موثر ہو گا، سسٹم کے نفاذ کیلئے تمام تکنیکی تیاریاں مکمل کر لیں، صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا :وزیر تعلیم
کراچی(آئی این پی )وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کی منظوری دے دی۔وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ، چیف سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔ دورانِ اجلاس وزیرِ اعلی سندھ کو وزیرِ تعلیم نے فریمز سے متعلق بریفنگ دی۔سردار علی شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا پر مبنی گورننس سے تعلیمی انتظام مزید موثر ہو گا، سسٹم کے نفاذ کیلئے تمام تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محدود انٹرنیٹ والے علاقوں میں بھی فریمز کا سسٹم موثر انداز میں فعال رہے گا، اسکولوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی ہے، اساتذہ کی آمد و روانگی کا ریکارڈ خودکار ہو گا، سسٹم کے ذریعے حاضری کا ریکارڈ محفوظ، درست اور ناقابلِ رد و بدل ہو گا۔