ا وکاڑہ (خصوصی رپورٹ) رکشہ میں سوار شخص اچانک چلتے رکشہ سے گر کر جاں بحق ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد روڈ اوکاڑہ نزد پی ایس او پمپ کے قریب رکشہ میں سوار ایک شخص اچانک چلتے رکشہ سے گر گیا۔جو ہیڈ انجری آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ جس کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔