لاہور (کرائم رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرسڑکوں کو بار بار کھودنے سے بچانے اور وسائل کی بچت کیلئے سروس ڈکٹ سسٹم متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو دیرپا اور ماحول دوست بنانے کیلئے حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کے دوران سروس ڈکٹ ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق سروس ڈکٹ سے نا صرف شہریوں کو بار بار کی کھدائی سے نجات ملے گی بلکہ وسائل کی بھی بچت ہو گی۔تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ سروس ڈکٹ کا سائز ایسا رکھا جائے گا کہ وہ م ئوثر انداز سے تمام تکنیکی سہولیات کے لیے استعمال ہو سکے۔