فورٹ عباس(خصوصی رپورٹ)فورٹ عباس کے نواحی گا ئوں میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 208/9r میں نصرت بی بی بیوہ زوجہ ارشاد احمد مرحوم کے بیٹے شاہد کمال پاشا نے چار پانچ روز قبل ماں کو قتل کر کے بوری میں بند کر کے گھر میں گھڑھا کھود کر گڑھے میں دبا دی اوپر کپاس کی چھڑیاں رکھ کر گڑھا چھپا دیا اور گھر سے فرار ہو گیا، مرحومہ کا بڑا بیٹا لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے عید پر گھر آیا تو ماں کی تلاش شروع کی نہ ملنے پر پولیس کھچی والہ کو اطلاع دی پولیس نے نعش بر آمد کر لی ہے