گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزموں کی شناخت عمران، تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی جنہیں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے سپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ تنویر 2019 سے اشتہاری اور نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل ہے،غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔