پارٹی کی طرف سے کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا نہیں کہا گیا:شوکت یوسفزئی

 پارٹی پرکوئی اپنی سوچ مسلط نہیں کر سکتا، اگرکسی کا کوئی گروپ یا اختلاف ہے تو وہ اپنا نقصان خود کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا نہیں کہا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا بہت بڑا ایشو ہے، بانی پی ٹی آئی نے بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہارکیا، بانی کوعلی امین گنڈا پور پراعتماد ہے، میرا توپارٹی لیڈرشپ نے نمبر ہی بلاک کردیا ہے، پارٹی پرکوئی اپنی سوچ مسلط نہیں کر سکتا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں پرپارٹی لیڈرشپ کوکھل کربولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی کا کوئی گروپ یا اختلاف ہے تو وہ اپنا نقصان خود کریگا۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کو علی امین گنڈا پور کے حوالے سے شرائط عائد نہیں کرنی چاہئیں، مولانا فضل الرحمان دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، دونوں اطراف اعتماد سازی کا فقدان ہے۔