8 ملزمان گرفتار، 3 اشتہاری، 5 ریکارڈ یافتہ شامل

 جرائم کی روک تھام کیلئے سپیشل کارروائیاں جاری ہیں: اخلاق اللہ تارڑ
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان اور گلبرگ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کوگرفتارکرلیاگرفتار ملزمان میں 3 اشتہاری اور 5 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان ٹیلی گراف ایکٹ،بوگس چیک سمیت 14 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں اشتہاری ملزمان ناجائز اسلحہ، لڑائی جھگڑے کے 7 مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے سپیشل کارروائیاں جاری ہیں،