ایک پتنگ بازسے650پتنگیں،3چرخیاں پکڑی گئیں،مقدمات درج
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اومحمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے کریک ڈا ئون کے دوران مختلف مقامات سے 12افراد کو گرفتارکرکے812پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بر آمدکرلیں،پولیس نے خصوصی مہم کے دوران اطلاع ملنے پر چوک شہیداں سے ایک پتنگ باز کو 650پتنگوں اور 3ڈور کی چرخیوں سمیت پکڑا ، بن روڈ بستی صابری سے ایک پتنگ باز کو گڈیوں اور چرخیوں سمیت ، کوٹ بلوچاں سے پتنگ باز کو 15گڈیوں اور ڈور سمیت ، کامل شاہ چوک کے قریب سے ایک پتنگ باز کو 18گڈیوں اور ڈور سمیت ، بھٹہ سوہن دین قصور سے ملزم کو 15گڈیوں اور ڈور سمیت ، غوثیہ کالونی قصور سے پتنگ باز کو 18گڈیوں سمیت، بھسرپورہ قصور سے ایک شخص کو 25گڈیوں سمیت، رسول پورہ قصور سے پتنگ باز کو 10گڈیوں سمیت، ملاں تکنہ قصور سے پتنگ باز کو 20گڈیوں سمیت، کوٹ مرادخاں قصور سے پتنگ باز کو 11گڈیوں سمیت، کوٹ مرادخاں قصور سے پتنگ باز کو 15گڈیوں سمیت، نیشنل بینک چوک سے ایک پتنگ بازکو 15گڈیوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے