بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا شکنجے میں آ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے پتنگ سازی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزم کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو یورپی ممالک سے آرڈر لے کر پتنگیں تیار کر کے سپلائی کرتا تھاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق دوران کارروائی ملزم نے فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی جبکہ اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2500 تیار شدہ پتنگیں اور خام مال برآمد ہوا۔ ملزم پتنگوں کی ترسیل کے دوران کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھاپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پتنگ سازی اور فروشی کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے۔ کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔