نامعلوم ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ نعمان پر حملہ کیا ، حالت تشویشناک
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں پٹرول پہلے ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ترجمان پولیس کے مطابق پٹرول پمپ پر 2گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواجس دوران نامعلوم ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری نعمان پر حملہ کیا پٹرول پمپ ملازمین نے بیچ بچاؤ کروایا30 سالہ نعمان کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں نعمان کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے ,شہری کے سر پر اینٹ لگنے سے شدید چوٹ آئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔