سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ کراچی کے قریب پہنچ گیا، آج بارش کا امکان

سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ کراچی کے قریب پہنچ گیا، آج بارش کا امکان

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طوفان کا نام ’’شکتی‘‘ سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، جس کا مطلب طاقت (Power) ہے۔ ماہرینِ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ ’’شکتی‘‘ کم از کم 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

طوفان کراچی کے جنوب میں تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ اس دوران کراچی، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی رہے گی، لہٰذا ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔