وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں:کامران ٹیسوری کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کحکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس صحیح جگہ استعمال کریں، ٹیکس کے پیسوں کا درست استعمال سیاستدانوں کا کام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خطے میں کوئی سب سے پیچھے رہ گیا تو وہ پاکستان ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔