مظفرآباد (آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ابتدا میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا تھا اور مظفرآباد میں ان کے جلسے میں خود خطاب بھی کیا تھا۔ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دو بڑے مطالبات پہلے ہی پورے ہو چکے ہیں، تاہم بعد ازاں کمیٹی کی صفوں میں ایسے عناصر سامنے آئے جنہوں نے پاکستان مخالف نعرے بازی کی اور قومی پرچم کی توہین کی، جو جماعت اسلامی کے نظریات سے متصادم ہے