عوامی مسائل کے حل کیلئے شروع کی گئی تحریک اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ چکی :ارکان کا موقف
میرپور (آن لائن) جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے وابستہ دو ارکان رضوان کرامت اور بلال شیخ نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے تنظیم سے علیحدگی اور لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے تحریک کے موجودہ رخ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے شروع کی گئی تحریک اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ چکی ہے، جبکہ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حالات کا جائزہ لے کر اپنے فیصلے خود کریں۔میرپور سے تعلق رکھنے والے رضوان کرامت، جنہوں نے خود کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کور ممبر اور سابق صدر جموں و کشمیر ورکرز پارٹی قرار دیا، نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آٹے اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے شروع ہونے والی تحریک اب سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے