ٹریفک جام میں 25 فیصد کمی

 پولیس کی حکمت عملی کامیاب،اکتوبر میں 16 ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی، غیر قانونی پارکنگ پر مقدمات 
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس کی م ئوثر حکمت عملی کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی شکایات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2026ء￿  کے دوران اگست اور ستمبر کی نسبت ٹریفک جام سے متعلق پولیس ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی کالز میں نمایاں کمی آئی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے م ئوثر ٹریفک مینجمنٹ، غلط پارکنگ کے خلاف کارروائیوں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی نقل و حرکت بڑھانے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی۔ اکتوبر کے دوران مرکزی شاہراہوں، مارکیٹوں اور ٹریفک کے دبا ئو والے مقامات پر 16 ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے اور سڑکیں بلاک کرنے پر 180 مقدمات درج کروائے گئے۔ غیر قانونی بس اڈوں، پارکنگ اسٹینڈز اور ہورڈنگ پوائنٹس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ سی ٹی او کے مطابق رات کے اوقات میں اہم شاہراہوں اور چوکوں پر وارڈنز کی موجودگی بڑھائی گئی، جبکہ اگست اور ستمبر کے ٹریفک ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نئی حکمت عملی اپنائی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔