دیپالپوربازار میں تجاوزات کے باعث ٹریفک جام

مچھلی اور برائلر فروخت کرنے والے دکانداروں اورریڑھی بانوں کا سڑک پر قبضہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)دیپالپوربازار میں مچھلی اور برائلر فروخت دکانداروں کا قبضہ ?تجاوزات کے باعث ٹریفک جام ?عملہ انکروچمنٹ کی کارروائی کے فوری بعد سڑک پر دوبارہ تجاوزات ? شہریوں کاکمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور بازار میں مچھلی اور برائلر فروخت کرنے والے دکانداروں اورریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ جمار کھا ہے جس کے باعث ٹریفک کا لوڈ زیادہ ہونے سے مذکورہ سڑک پروقفہ وقفہ سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ عملہ انکروچمنٹ مذکورہ مچھلی اوربرائلرفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو کارروائی کے صرف ایک گھنٹہ بعد دوبارہ برائلر اور مچھلی فروش سڑک پراپنے اڈے اور ریڑھیاں لگاکر کاروبارشروع کردیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بازار میں قبضہ مافیاز کے خلاف سخت کریک ڈا ئون کرکے سامان ضبط کیاجائے تاکہ ٹریفک رواں دواں ہوسکے۔