لاہور میں ٹریفک جام ہونے پر ایس پیز سے گاڑیاں واپس

سرکاری گاڑیاں نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز دو روز پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے

لاہور(علی چودھری)ٹریفک جام ہونے پر سی ٹی او نے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی‘ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں لے لیں،ایک روز قبل ٹریفک پولیس کے ایس پیز سے دوران ڈیوٹی گاڑیاں لی گئیں،ٹریفک پولیس کے ایس پیز دو روز پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے۔ایس پیز کے گھروں سے گاڑیاں اور سٹاف ٹریفک لائنز مناواں بھجوا دی گئی تھیں۔کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے پر سی ٹی او نے سیکٹرانچارج گڑھی شاہو کو معطل کر دیا تھا۔