پولیس:دو سینئر افسروں کو خالی نشستوں کا اضافی چارج مل گیا

محبوب اسلم کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے دو سینئر افسروں کو خالی نشستوں کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کی خالی سیٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہیجبکہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ محبوب اسلم کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دونوں تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔