ولیمز کی ریڑھ کی ہڈی حادثے میں ٹوٹ گئی تھی،مکمل طور پر فالج زدہ ہوگیا
دوا کے ساتھ فزیوتھراپی ، چند ہفتوں میں ہی حالت میں بہتری آنا شروع ہوئی
شکاگو (آئی این پی) امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ فالج زدہ شخص لری ولیمز پر کیے گئے ایک تجرباتی ٹرائل نے طبی دنیا میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ولیمز کی ریڑھ کی ہڈی C4 سے C6 تک حادثے میں ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر فالج زدہ ہوگیا، متعدد سرجریز اور طویل تھراپی کے باوجود وہ صرف معمولی حرکت کر سکتا تھا۔اپریل 2024 میں شروع ہونے والے اس ٹرائل کے دوران، ولیمز کو تین ماہ تک نئی تجرباتی دوا NVG-291 دی گئی، جو روزانہ انجیکشن کی صورت میں دی جاتی تھی، دوا کے ساتھ روزانہ فزیوتھراپی بھی کی گئی، چند ہفتوں میں ہی اس کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوئی