مجسمہ عرب بہار بدامنی میں چوری ، غیر قانونی طور پر باہر اسمگل کیا گیا تھا
ایمسٹرڈیم (آئی این پی) نیدرلینڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 3500 سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرے گا، جو چند سال قبل ڈچ آرٹ فیسٹیول میں منظر عام پر آیا تھا، یہ اعلان نیدرلینڈز کے وزیراعظم ڈِک اسخوف نے اتوار کو مصر کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ یہ قدیم مجسمہ فرعون تحتمس سوم 1479 تا 1425 قبلِ مسیح کے دور کے ایک اعلی اہلکار کی شبیہ پیش کرتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مجسمہ 2011 کی عرب بہار کے دوران ہونے والی بدامنی میں چوری ہو کر غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کیا گیا تھا