پولیس لائنز ، آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس کی تکمیل

 4 خواتین سمیت 18 پولیس افسروں کو کورس کروایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں دوسرے آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس کی تکمیل کا انعقا د کیا گیا۔پولیس لائن آئی ٹی سنٹر میں دو ہفتوں پرمشتمل دوسرے آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد ہواایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کورس کے اختتام پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے14 روزہ کورس کی تکمیل پر پولیس افسران کا کورس ٹیسٹ بھی لیا گیا سب انسپکٹر شکیلہ یونس نے دوسرے آئی ٹی کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تکنیکس کا علم ہونا ضروری ہے پولیس افسران و جوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے آئی ٹی کورس کروایاگیا۔14 روزہ کورس کیلئے تجربہ کار پولیس افسران نے ٹریننگ کروائی۔تمام ڈو یڑنز سے 04 خواتین پولیس افسران سمیت 18 پولیس افسران کو کورس کروایا گیا۔بنیادی آئی ٹی سکلز'CDR-CCTV-IMEI ڈیٹا اینالسز'۔لوکیٹر۔جیو فینسنگ۔موبائل ٹریکنگ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی۔سی آر او دفتر کا دورہ کیا مختلف کیس سٹڈیز بھی کورس کا حصہ تھے۔کورس پولیس افسران نے کورس کروانے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمدزنیر چیمہ اور کورس اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ پولیس لائن آئی ٹی سنٹر میں مختلف کورسز۔محکمانہ شارٹ کورسزبھی کروائے جا رہے ہیں۔