امریکا نے ایرانی جہاز کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستان منتقل کردیا : امریکی میڈیا

امریکا نے ایرانی جہاز کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستان منتقل کردیا : امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایران سے قبضے میں لیے گئے ایرانی کارگو کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا کہ ایران کی بندرگاہوں پر کی گئی ناکہ بندی کے دوران قبضہ میں لیے گئے ایرانی سامان اور عملے سمیت 22 افراد کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے تاکہ انہیں واپس ایران بھیجا جا سکے۔  نشریاتی ادارہ اے بی سی نیوز کے حوالے سے سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ امریکی افواج نے ایرانی جہاز ایم وی توسکا اور اس کے عملے کے 22 ارکان کو وطن واپسی کے لیے پاکستان منتقل کیا ہے۔ ہاکنز کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں، چھ دیگر مسافروں کو پچھلے ہفتے ایران واپسی کے لیے پہلے ہی کسی اور ملک منتقل کیا جا چکا ہے۔  
تاہم، سینٹ کام نے اس حوالے سے کسی تصدیقی جواب سے انکار کیا ہے اور نہ ہی پاکستانی یا ایرانی حکام نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔  یاد رہے کہ امریکی بحریہ نے 19 اپریل کو خلیج عمان میں بحری جہاز توسکا کو قبضے میں لیا تھا، جب اس نے مبینہ طور پر ایران کی طرف سے ناکہ بندی کی ہدایات کو نظر انداز کیا تھا۔  اس خبر کے مطابق، امریکی افواج ایرانی سامان اور عملے کو پاکستان منتقل کرنے کے بعد واپس ایران بھیجنے کی کوشش میں ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔