بھارت میں کام کے دوران اردو الفاظ کے استعمال سے پیش آنے والی مشکلات کا سامنا:عمران عباس کا انکشاف

بھارت میں کام کے دوران اردو الفاظ کے استعمال سے پیش آنے والی مشکلات کا سامنا:عمران عباس کا انکشاف

پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھارت میں کام کے دوران اردو زبان کے مختلف لہجوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔  عمران عباس کے مطابق، بھارتی اداکار اردو کے حرف ’خ‘ کو مختلف انداز میں ادا کرتے ہیں، اور وہ لفظ ’کے‘ کی جگہ ’کی‘ بولتے ہیں، جو ہندی اثر کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ جب انہوں نے فلم جانثار میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا، تو انہیں کہا گیا کہ وہ ’کے کے‘ کی بجائے ’کی‘ بولیں، مگر انہوں نے اپنا اصل تلفظ برقرار رکھا، جس پر بحث بھی ہوئی۔  انہوں نے مزید بتایا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں اسی طرح کے مسائل کا سامنا رہا، خاص طور پر انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ میں اختلاف سامنے آیا۔  عمران عباس نے مثال دی کہ وہ لفظ ’بیوقوف‘ کو اپنی اصل تلفظ سے ادا کرتے تھے، جبکہ بھارتی فنکار اسے ’بیوخوف‘ کہتے تھے۔  اداکار کا کہنا ہے کہ یہ فرق مختلف خطوں کی لسانی تنوع کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔