لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نواب ٹائون میں مقبول سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں قدیر سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں نادر سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں عرفان سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون۔ ٹاون شپ میں ہارون سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.نولکھا اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ سندر لیاقت آباد اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔