یو اے ای میں فضائی آپریشن بحال، پروازیں دوبارہ معمول پر آ گئیں

ابوظہبی(آئی  این پی )متحدہ عرب امارات نے ملک میں فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا  ۔حکام کے مطابق اب فضائی حدود میں پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور عارضی حفاظتی اقدامات ختم کر دئیے گئے ہیں۔ خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فضائی آپریشن کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے