ورک فورس میں پاکستانی خواتین کا حصہ صرف 13.5فیصد ، 25فیصد کم یومیہ اجرت دی جاتی ہے،آئی ایل او
اسلام آباد(آئی این پی ) بین الاقوامی لیبر تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے۔لیبر تنظیم آئی ایل او نے اپنی 2025کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں خواتین کو 25فیصد کم یومیہ اجرت اور 30فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے اعتبار سے بھی پاکستان میں صنفی اجرت کا یہ فرق بہت زیادہ ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ پاکستان کی ورک فورس میں خواتین کا حصہ صرف 13.5فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔