ایران سے تیل خریدنے والی5کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قبول نہیں:چین

چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، یہ ریفائنریاں کم قیمت پر فروخت ہونے والے ایرانی خام تیل پر انحصار کرتی ہیں:وزارت تجارت
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے  وہ ایرانی تیل خریدنے کے الزام میں نشانہ بنائی گئی 5 کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کی تعمیل نہیں کرے گی۔جاری بیان میں چینی وزارت تجارت نے کہا  چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، خاص طور پر چھوٹی اور آزاد ریفائنریوں کے ذریعے جنہیں ٹی پاٹس کہا جاتا ہے، یہ ریفائنریاں کم قیمت پر فروخت ہونے والے ایرانی خام تیل پر انحصار کرتی ہیں۔وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتی اور چینی کمپنیوں اور اداروں کو بھی ان پر عمل درآمد یا ان کی تعمیل نہیں کرنی چاہیے، چینی حکومت ہمیشہ ان یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتی آئی ہے جو اقوامِ متحدہ کی منظوری کے بغیر اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر نہیں لگائی جاتیں۔