قطر کی سیکیورٹی فورسز نے پاسدارانِ انقلاب کے لیے کام کرنے والے 10 افراد پکڑ لیے

قطر کی سیکیورٹی فورسز نے پاسدارانِ انقلاب کے لیے کام کرنے والے 10 افراد پکڑ لیے

قطر  کی سکیورٹی فورسز نے  ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب)کے  لیے کام کرنے والے مبینہ 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

قطر کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شدگان میں سے سات مشتبہ افراد کو ملک کے اہم اور عسکری بنیادی ڈھانچے سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ تین دیگر افراد ڈرون اُڑانے کی مہارت رکھتے تھے اور حساس مقامات کی نگرانی میں ملوث تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ روابط اور جاسوسی و تخریبی کارروائیوں کی ذمہ داریاں لینے کا اعتراف کیا۔سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔