شہر میں گرمی اور اسموگ برقرار، لاہور آلودگی کی فہرست میں اول

شہر میں گرمی اور اسموگ برقرار، لاہور آلودگی کی فہرست میں اول

لاہور میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔Pakistan Meteorological Department کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔