پی ایچ پی ای پولیس پوسٹ ایپ سے 3.1 ملین افراد کی چیکنگ

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول نے فروری میں شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.1 ملین افراد کو چیک کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ 680 اشتہاری مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.5 ملین گاڑیاں چیک کی گئیں، 261 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 43 ہزار 8 سو 66 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1167 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔