جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 5.85 فیصد پر آگئی:ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آبا د(آن لائن)فروری میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.82 فیصد کی کمی، جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 5.85 فیصد پر آگئی، فروری 2025 میں فروری 2024 کے مقابلے میں مہنگائی 1.52 فیصد کم ہوئی، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے کے مطابق سال کے پہلے ماہ جنوری میں مہنگائی 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،فروری 2024 میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد تھی،ایک ماہ میں تازہ پھل 14.9 فیصد تک مہنگے ہوئے،ماہ فروری میں چینی 9 فیصد،مکھن 5.6 فیصد تک مہنگا ہوا،ایک ماہ کے دوران مصالحہ جات 1.6 فیصد مہنگے ہوئے،مشروبات، گھی، گوشت، چاول اور کوکنگ آئل بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، گزشتہ ماہ فروری میں ٹماٹر 56.7 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں پیاز 31.4 فیصد،آلو 20.1 فیصد سستے ہوئے