سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا
لاہور(نیٹ نیوز) 35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں ہیں اْںہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔ اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سیبڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہے ہیں تاکہ ایسی خواتین کو مالی مدد حاصل ہو سکے۔