برطانیہ میں طلبہ کے لیے اسمارٹ فونز پر پابندی جاری

برطانیہ میں طلبہ کے لیے اسمارٹ فونز پر پابندی جاری

برطانوی حکومت نے سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی کے فیصلے کو اب بھی برقرار رکھا ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق، برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نے چلڈرنز ویل بینگ اینڈ سکولز بل کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے، جس سے سکولوں میں اس عمل کو قانونی حیثیت مل گئی ہے جس پر وہ پہلے ہی عمل پیرا تھے۔رپورٹس کے مطابق، ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپس نے اس سال کے آغاز میں طلبہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ سکولوں میں پورے دن اسمارٹ فونز سے دور رہیں۔

مزید یہ کہ، سکاٹ لینڈ میں 2024ء سے نئی ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز کو سکولوں میں فون پر پابندی لگانے کا اختیار دیا گیا ہے، اور وہ خود بھی فون پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں۔یہ اقدامات بچوں کی تعلیم اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی ماحول بہتر بنایا جا سکے۔