ایران : سرحدی شہر سرباز میں 2پاکستانی قتل

مقتو ل مجاہد  بہاولپور  ،فہیم کراچی  کا رہائشی  ،حجام کی دکان پرکام کرتے تھے
تہران(خصوصی رپورٹ)ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہدکے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا،گزشتہ رات ملزموں  نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔مقتول کے بھائی فاروق کے مطابق ملزموں  نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا  انتظام کیا جائے۔فاروق کے مطابق جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور محمد فہیم کا تعلق کراچی سے ہے۔خیال رہے 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔